کٹاس راج مندر میں نوتعمیر شدہ رہائشی بلاکس کا افتتاح کر دیا گیا

کٹاس راج مندر میں نوتعمیر شدہ رہائشی بلاکس کا افتتاح کر دیا گیا

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)وفاقی وزیر مذہبی امور چودھری سالک نے کٹاس راج مندر میں بنائے گئے نئے رہائشی بلاکس کا افتتاح کیا۔

 اس موقع پر انہوں نے میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مذہبی سیاحت کو فروغ دینے کیلئے مزید اقدامات اٹھا رہے ہیں، تمام مذاہب کے مذہبی مقامات کی حفاظت ہمارا فرض ہے، نہ صرف ہندوؤں بلکہ دیگر مذاہب کے مقدس مقامات کی بھی تزئین و آرائش کی جائیگی۔ ایک سوال کے جواب میں وفاقی وزیر نے کہا کہ پاکستان میں حج اخراجات بنگلہ دیش، انڈیا اور دیگر ممالک سے کم وصول کیے جا رہے ہیں، کٹاس راج چکوال میں دو بڑے کارخانوں کی وجہ سے سڑکیں ٹوٹ پھوٹ کا شکار ہیں، فیکٹری مالکان کو پابند بنائیں گے کہ سڑکوں کی مرمت کریں۔ پاکستان میں بسنے والی تمام اقلیتوں کو یقین دلاتا ہوں کہ حکومت پاکستان آپ کے تمام حقوق اور آپ کی عبادت گاہوں کی مکمل حفاظت کریگی۔ انہوں نے کٹاس راج مندر کے نئے رہائشی کمپلیکس کا دورہ بھی کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں