پولن الرجی پر قابو پانے کیلئے اقدامات کر رہے ہیں ،ڈا کٹر بھرتھ
اسلام آباد (نیوز رپورٹر ) وزیر اعظم کے کوآرڈینیٹر قومی صحت ڈاکٹر مختار احمد بھرتھ نے کہا ہے کہ اسلام آباد میں پولن الرجی پر قابو پانے کیلئے پیشگی اقدامات یقینی بنائے جا ر ہے ہیں ۔۔۔
ماحولیاتی ماہرین کے مطابق جنگلی شہتوت مقدار کے لحاظ سے سب سے زیادہ الرجی پیدا کرنے کا سبب ہے اسلئے جنگلی شہتوت کو مرحلہ وار اسلام آباد سے تلف کیا جارہا ہے ، یہاں ایک لاکھ تک جنگلی شہتوت کے درخت موجود ہیں جن کو تلف کیا جائیگا ،سی ڈی اے دس لاکھ ماحول دوست درخت متبادل کے طور پر لگا چکا ہے جبکہ تین سے چار لاکھ درخت مزید لگائے جا ئیں گے ، آ ئندہ سال کے وسط تک کاغذی شہوت کا بھی خاتمہ ہو جا ئے گا ، مختلف پھولوں کی دکانوں پر پارتھینئم کے پودوں کو روکنے کا منصوبہ بھی بنایا ہے ۔