شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جا ئیں ، آ ئی جی اسلام آباد

شہریوں کے مسائل میرٹ پر حل کیے جا ئیں ، آ ئی جی اسلام آباد

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔۔۔

انہوں نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو احکامات جا ری کیے ، انہوں نے کہا شہریوں کے مسائل میرٹ پرحل کیے جا ئیں ، مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس بھجوائیں، تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور شہریوں سے ملاقات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں