کہوٹہ، گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھڈیوٹ میں کھیلوںکے مقابلے
کہوٹہ (نمائندہ دنیا) گورنمنٹ بوائز پرائمری سکول کھڈیوٹ میں مختلف کھیلوں کے مقابلوں کا انعقاد کیا گیا۔۔۔
جن میں کرکٹ، بیڈمنٹن، رسہ کشی، 200میٹر اور 400میٹر ریس شامل تھی۔ راجہ تیمور اختر جنرل سیکرٹری پنجاب ٹیچرز یونین ضلع راولپنڈی نے بچوں میں انعامات تقسیم کیے، پرنسپل سکول سرمد ادریس نے طلبا کی حوصلہ افزائی کی۔