راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5ڈ کیت، ایک کا ر لفٹر گرفتار

  راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5ڈ کیت، ایک کا ر لفٹر گرفتار

راولپنڈی( خبر نگار ) راولپنڈی کے مختلف علاقوں سے 5 ڈ کیتوں اور ایک کا ر لفٹر کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم ، اسلحہ، موٹر سائیکل اور گاڑی برآمد کرلی گئی ۔آر اے بازار پولیس نے 2رکنی ڈ کیت گینگ کو گرفتارکیا ۔۔۔

ملزمان میں عدنان اور زین شامل ہیں،ملزمان سے چھینی گئی رقم 29 ہزار روپے اور اسلحہ برآمد ہوا۔ دریں اثنا رتہ امرال پولیس نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث گینگ کے 3 ملزمان کو گرفتار کرکے چھینی گئی رقم 1 لاکھ 10 ہزار روپے ، اسلحہ اور موٹر سائیکل برآمد کیا ، گرفتار ملزمان میں نجیب اللہ، ذیشان اور نعمان شامل ہیں۔ ادھر  وارث خان پولیس نے کار لفٹر محمد ادریس کو گرفتار کر کے مسروقہ کار برآمدکرلی جو ملزم نے گزشتہ ماہ ہسپتال کے باہر سے چوری کی تھی، تمام مقدمات درج کر لیے گئے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں