چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی سے کارپوریٹ ہیڈ نیسلے وقار شیخ کی ملا قات

 چیئر پر سن بی آ ئی ایس پی سے کارپوریٹ ہیڈ نیسلے وقار شیخ کی ملا قات

اسلام آباد ( سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بینظیر انکم سپورٹ پروگرام سینیٹر روبینہ خالداور سیکرٹری بی آئی ایس پی عامر علی احمد سے نیسلے پاکستان کے کارپوریٹ ہیڈ وقار شیخ نے ملاقات کی۔

 نیسلے پاکستان کی منیجر عتیقہ میر خان نے بی آئی ایس پی اور نیسلے کے مابین جاری شراکت داری بارے بریفنگ دی۔ انہوں نے بتایا اس شراکت داری کے تحت ملک بھر کے 29 اضلاع میں 3500 بی آئی ایس پی بینیفشریز بطور سیلز ایجنٹ کام کررہی ہیں۔ سینیٹرروبینہ خالد نے کہا کہ بی آئی ایس پی کی مستحق خواتین کو روزگار کے بہتر مواقع فراہم کرنے کے حوالے سے بی آئی ایس پی اور نیسلے کے مابین موجودہ شراکت داری کے دائرہ کار کو مزید وسعت دینے کی ضرورت ہے ۔ نیسلے کے کارپوریٹ ہیڈ وقار شیخ نے یقین دہانی کرائی کہ آئندہ سال مزید 500 بینیفشریز کو اس پروگرام میں شامل کیا جائیگا۔ روبینہ خالد نے بی آئی ایس پی افسران کو ہدایت کی کہ وہ نئے اقدامات کے آغاز کیلئے نیسلے ٹیم کے ہمراہ حکمت عملی تشکیل دیں تاکہ جلد ہی پائلٹ مرحلے کا آغازکیا جاسکے ۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں