ایٹین ہاؤسنگ، پاک چیریٹی میں مسجد،ریسرچ سینٹر کی تعمیر کا معاہدہ

ایٹین ہاؤسنگ، پاک چیریٹی میں مسجد،ریسرچ سینٹر کی تعمیر کا معاہدہ

اسلام آباد(نامہ نگار)ایٹین ہاؤسنگ اور پاک چیریٹی میں مسجد اور ریسرچ سینٹر کی تعمیر کیلئے معاہدہ طے پاگیا۔ شراکت داری کا باضابطہ اعلان ایٹین ہاؤسنگ سائٹ پر منعقدہ ایک خصوصی تقریب میں کیا گیا۔

تقریب میں طارق حامدی ِ سی ای او ایٹین اور مسٹر حلیم الرحمان شاہ، ٹرسٹی اور پاک چیریٹی کے سی ای او نے شر کت کی۔ معاہدے کے تحت، پاک چیریٹی مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کا ڈیزائن، تعمیر اور انتظام کرے گی جس میں دیگر سہولیات کے علاوہ اسلامی تعلیم کے کمرے ، لائبریری، کانفرنس ہال، عملے کی رہائش گاہیں اور پارکنگ شامل ہو گی ۔ طارق حامدی سی ای او ایٹین نے کہا کہ ایٹین میں ہم ایک جامع کمیونٹی تخلیق کرنے کی خواہش رکھتے ہیں جہاں جدید زندگی اورمذہبی و معاشرتی امتزاج موجود ہو۔ سی ای او پاک چیریٹی حلیم الرحمان شاہ کا کہنا تھا کہ مسجد اور اس سے منسلک سہولیات کو راولپنڈی ڈویلپمنٹ اتھارٹی کے معیارات اور قابل اطلاق ضوابط کے مطابق تیار کیا جائے گا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں