تحریک حقوق سرکل بکو ٹ کا مطالبات کی عدم منظوری پر کوہالہ پل بند کرنیکا اعلان

تحریک حقوق سرکل بکو ٹ کا مطالبات کی  عدم منظوری پر کوہالہ پل بند کرنیکا اعلان

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) تحریک حقوق سرکل بکوٹ نے کوہالہ ٹو بوئی روڈ،نتھیاگلی سے ٹھنڈیانی تک سڑک کی فی الفور تعمیر، سرکل بکوٹ کو تحصیل کا درجہ دینے۔۔۔

 200بیڈز کا ہسپتال بنانے اور ایرا کے تمام ادھورے منصو بے جلد مکمل کرنے کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا ہے کہ اگر اس چارٹر آف ڈیمانڈ پر عملدرآمد نہ ہوا تو 6فروری سے کوہالہ پل کو ہر قسم کی ٹریفک کیلئے بند کر دیں گے۔ نیشنل پریس کلب میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے منظور ممتاز عباسی، غضنفر علی عباسی، عبدالجبار عباسی، مولانا عبدالقدوس محمدی، عبدالواحد قریشی ایڈووکیٹ، ارم یاسر عباسی اور دیگر نے چارٹر آف ڈیمانڈ پیش کیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں