چیئرپرسن بی آئی ایس پی کی کھلی کچہری، کالرز کے مسائل سنے

اسلام آباد(سٹاف رپورٹر)چیئرپرسن بی آئی ایس پی روبینہ خالد نے لائیو ای-کچہری سیشن کا انعقاد کیا۔ 37 کالرز نے انہیں مسائل سے آگاہ کیا۔
چیئرپرسن نے مسائل اور شکایات موقع پر حل کرنے کی ہدایات دیں۔ انہوں نے مستحقین کو آگاہ کیا کہ تحصیل دفاتر میں قائم ڈائنامک رجسٹری سینٹرز اور موبائل رجسٹریشن وینز کے ذریعے مستحق گھرانوں کا سروے کیا جاتا ہے اس کے علاوہ سروے کا کوئی دوسرا طریقہ کار نہیں۔