فائیو جی لانچ کرنے کیلئے اخراجات کا تخمینہ لگایا جا رہا ، شزہ فاطمہ

اسلام آباد (نیوزرپورٹر)وزیر مملکت برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی و ٹیلی کمیونیکیشن شزا فاطمہ نے کہا ہے کہ انٹرنیٹ کے استعمال میں بعض چیلنجز کا سامنا ہے ،پاکستان مئی یا جون میں سپیکٹرم آفر کرنے جا رہا ہے ۔۔۔
آدھے سے زیادہ پاکستان 274 میگا ہرٹز سپیکٹرم پر آپریٹ کر رہا،دنیا کی سب سے بڑی انٹرنیٹ کیبل گزشتہ ماہ سے پاکستان سے جڑی ہے ۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ روز فائیو جی کے حوالے سے منعقدہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا۔ شزا فاطمہ نے کہا کہ مستقبل میں پاکستان کنکٹیوٹی میں بہتری کیلئے کام کر رہا ہے ، سینٹرل ایشیا سے جڑنے کیلئے واخان بارڈر کے تھرو کنیکٹ کیا جائے گا، 3.2 بلین ڈالر کی آئی ٹی ایکسپورٹس کو 15 بلین ڈالر تک لے کر جائیں گے ، فائیو جی کو لانچ کرنے کیلئے سرمایہ کاری اور اخراجات کا تخمینہ لگایا جا رہا ہے ، دنیا کی سب سے بڑی آپٹیکل کیبل پاکستان پہنچی ہے جسے جلد آپریٹ کیا جائے گا۔