لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائزیشن، چیئرمین سی ڈی اے کو بریفنگ
اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام آباد محمد علی رندھاوا کی زیرصدارت اجلاس میں ڈی جی پنجاب لینڈ اینڈ ریونیو نے شرکت کی اور سی ڈی اے کے اسٹیٹ مینجمنٹ، لینڈ ڈیپارٹمنٹ اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کے پراجیکٹ پر پیشرفت کے بارے میں بریفنگ دی۔
چیئرمین سی ڈی اے نے کہا آئی سی ٹی اور سی ڈی اے کا ریکارڈ ڈیجیٹلائز کرنے کیلئے کوئی کسر اٹھا نہ رکھی جائے کیونکہ ریکارڈ کی کمپیوٹرائزیشن اور ڈیجیٹلائزیشن کے بعد نہ صرف عوام کو اپنی پراپرٹیز ٹرانسفر، انتقال، خرید و فروخت ممکن بنانے میں بڑی مدد ملے گی جبکہ سی ڈی اے اور آئی سی ٹی کا لینڈ ریکارڈ، متعلقہ فائلیں بھی مکمل محفوظ بنائی جاسکیں گی۔ سی ڈی اے میں پیپر لیس نظام متعارف کرایا جارہا ہے۔ قبل ازیں محمد علی رندھاوا نے پارک روڈ سی ڈی اے نرسری کا اچانک دورہ کیا اور نرسری کی اپ گریڈیشن، بحالی اور اسے گارڈینیا ہب میں تبدیل کرنے پر پیشرفت کا جائزہ لیا۔