جڑواں شہروں سے سٹریٹ کرائم میں ملوث 5ملزم گرفتار

جڑواں شہروں سے سٹریٹ کرائم میں ملوث 5ملزم گرفتار

اسلا م آباد ،راولپنڈی (خصوصی رپورٹر،خبر نگار ) جڑواں شہروں سے سٹریٹ کرائم میں ملوث 5 ملزم گرفتار کر لیے گئے ، ملزموں سے رقم ، موبائل فونز ، وارداتوں میں استعمال ہونیوالی گا ڑی اور موٹر سائیکل برآمد کیا گیا ۔

اسلام آباد پولیس نے ڈکیتی، چوری،راہزنی اور مو ٹر سائیکل چوری میں ملوث 4 افراد گرفتار کرکے نقدی، مو با ئل فونز، مسروقہ مو ٹر سائیکل ، وارداتو ں میں استعمال ہو نے والی گا ڑ ی اور اسلحہ برآمدکر لیا ۔کارروا ئیاں تھانہ سہا لہ، تھا نہ کر پااور تھا نہ کو رال پولیس ٹیموں نے کیں ،گرفتار ملزمان کی شنا خت محمد علی، ابرار، محمد جہا نگیر اور ثمین اختر کے ناموں سے ہو ئی ہے ۔ ادھر راولپنڈی میں مورگاہ پولیس نے موٹر سائیکل چوری اور سٹریٹ کرائم میں ملوث 2رکنی گینگ کو گرفتار کرکے مسروقہ موٹر سائیکل اور چھینی گئی رقم 10 ہزار روپے برآمدکرلی ۔ ملزمان میں فیضان اور علی شامل ہیں۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں