پرائس کنٹرول کرنے میں ناکامی پر 3مجسٹریٹس کو شو کاز جا ری

  پرائس کنٹرول کرنے میں ناکامی پر 3مجسٹریٹس کو شو کاز جا ری

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے) ڈپٹی کمشنر اسلام آباد عرفان نواز میمن کی زیر صدارت ہفتہ وار کارکردگی اجلاس کے دوران 8اسسٹنٹ کمشنرز اور 26 مجسٹریٹس کی کارکردگی کا جائزہ لیا گیا۔

ترجمان کے مطابق اجلاس کو بریفنگ کے دوران بتایا گیا کہ مجسٹریٹس نے پرائس کنٹرول کارروائیوں میں 14 دکانیں سیل اور 681گرفتاریاں کی ہیں۔ پرائس کنٹرول کارروائیوں میں ناکامی پر 3 مجسٹریٹس کو شو کاز نوٹسز جاری کئے گئے ۔ اجلاس میں اسسٹنٹ کمشنرز کی گداگروں، پرائس کنٹرول، پلاسٹک بیگز اور ٹاؤٹس کے خلاف کارروائیو ں کا بھی جائزہ بھی لیا گیا۔اسسٹنٹ کمشنر دفاتر میں زیر التوا عدالتی کیسز بھی زیر غور آئے ۔ اس موقع پر پولیو مہم کے دوران ضلعی انتظامیہ کے افسران کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا گیا۔ڈی سی اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو سائلین سے روزانہ کی بنیاد پر ملاقاتوں کی ہدایت کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ حکام سے فی الفور جواب طلبی کی جائے ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں