بھارت کشمیریوں کی شناخت مٹانے کیلئے ظلم کے پہاڑ توڑ رہا :انوارالحق

مظفرآباد ( بیورو رپورٹ) وزیراعظم آزاد کشمیر چودھری انوارالحق نے عید الاضحیٰ کے مبارک موقع پر ملتِ اسلامیہ کو مبارکباد پیش کرتے ہوئے کہا ہے کہ یہ عظیم دن ہمیں حضرت ابراہیمؑ اور حضرت اسماعیلؑ کی بے مثال اطاعت، ایثار اور قربانی کی یاد دلاتا ہے۔۔۔
خصوصی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ عید کی اس خوشی کے موقع پر مسلح افواج کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں اور ان شہدا کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں جن کی بدولت آج ہم عید کی خوشیاں منا رہے ہیں۔ ہمیں آج کے دن شہدا کے خاندانوں کو بھی یاد رکھنا چاہئے ۔وزیراعظم نے کہا کہ بھارت کشمیریوں کی شناخت اور تاریخ مٹانے کے لیے ان پر ظلم و جبر کے پہاڑ توڑ رہا ہے ۔ مقبوضہ کشمیر میں ہماری بہنیں، بھائی، بیٹے اور بچے روز قربانی دے رہے ہیں، حتیٰ کہ انہیں عبادات کی آزادی بھی حاصل نہیں ۔