ناظم قتل کیس:سابق صوبائی وزیر امجدآفریدی کوجیل بھیج دیاگیا

 ناظم قتل کیس:سابق صوبائی وزیر  امجدآفریدی کوجیل بھیج دیاگیا

کوہاٹ(نمائندہ دنیا)سابق ضلع ناظم ملک اسد قتل کیس میں گرفتار سابق صوبائی وزیر امجد خان آفریدی کو مجسٹریٹ ون کی عدالت میں پیش کردیا گیا۔۔۔

 پیشی کے موقع پر کوہاٹ کچہری میں پولیس کی بھاری نفری تعینات تھی اور امجد آفریدی کے حمایتی بھی کثیر تعداد میں موجود تھے ، امجد آفریدی چند روز قبل گیس لیکیج دھماکے میں جاں بحق ہونے والے سابق وفاقی وزیر عباس آفریدی کے بھائی ہیں،یادرہے کہ امجد آفریدی کو تین جون کو اسلام آباد سے گرفتار کیا گیا تھا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں