سروسز کا ناقص معیار صارفین کو شمسی توانائی کی طرف مائل کررہا ،مقررین

 سروسز کا ناقص معیار صارفین کو شمسی توانائی کی طرف مائل کررہا ،مقررین

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)بجلی کے کی کھپت میں کمی کے چیلنج سے نمٹنے کے لیے نجکاری ایک موزوں حل ہے، تاہم نجکاری کے عمل کو مرحلہ وار انداز میں اپنانا چاہئے۔۔۔

 ڈسکوز میں سروسز کا ناقص معیار صارفین کو کیپٹو پاور اور شمسی توانائی جیسے متبادل ذرائع کی طرف مائل کررہا ہے ، لاگت کی وصولی اور گردشی قرض میں اضافہ کے حل کے لیے گورننس، سروسز کے معیار میں بہتری اور طلب میں اضافے کے لیے فوری اصلاحات کی ضرورت ہے ۔ ان خیالات کا اظہار مقررین نے \"بجلی کی کھپت میں کمی اور مناسب قیمت کا حل: ڈسکوز کی اصلاحات کا طلب پر مبنی طریقہ کار\" کے عنوان پر منعقدہ ایک گول میز مکالمے میں کیا، جو انسٹی ٹیوٹ آف پالیسی سٹڈیز( آئی پی ایس ) اسلام آباد میں منعقد ہوا۔ اس نشست میں لیسکو اور میپکو کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کے چیئرمین عامر ضیا، چیف انجینئر آئیسکو محمد عاصم اعجاز، سی پی اے کے جنرل منیجر زبیر چودھری ، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف ڈویلپمنٹ اکنامکس کی سینئر انرجی اکانومسٹ عافیہ ملک اور چیئرمین آئی پی ایس خالد رحمٰن نے خطاب کیا۔ نشست کی صدارت سابق وفاقی سیکرٹری، پانی و بجلی مرزا حامد حسن نے کی۔ مقررین نے کہا کہ بجلی کی کھپت میں کمی ایک مستقل مسئلہ ہے، جسے قابل اعتماد بجلی کی فراہمی، سروسز کے معیار اور دستیابی کو بہتر بنا کر کم کیا جا سکتا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں