حکمرانوں نے عوام کی امیدوں پر پا نی پھیر دیا ، پنشنرز ایسوسی ایشن

 حکمرانوں نے عوام کی امیدوں پر پا نی پھیر دیا ، پنشنرز ایسوسی ایشن

راولپنڈی(خصوصی نامہ نگار)سکول ایجوکیشن پنشنرز ایسوسی ایشن پنجاب کے سیکرٹری جنرل محمد شفیق بھلوالیہ نے وفاقی بجٹ کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ۔۔۔

 اس ہوش ربا مہنگائی میں اساتذہ، ملازمین کی تنخواہوں اور پنشنرز کی پنشن میں اضافہ مضحکہ خیز ہے ، 2024 میں اور اس بجٹ سے پہلے وزرا ،ممبران اسمبلی، سینیٹرز مشیروں،چیئر مین سینیٹ اور سپیکر اسمبلی کی تنخواہوں میں ساڑھے چھ سو فیصد بتدریج اضافہ کیا گیا ہے 2024 اور 2025 کے بجٹ ریکارڈ اور حکمران طبقہ کی مراعات اور تنخواہوں میں اندھا دھند اضافے کا اگر موازنہ کیا جائے تو اس سے ثابت ہوتا ہے کہ یہ بجٹ حکمران دوست اور ملازم دشمن ہے ،حکمرانوں نے عوام کی امیدوں پر پا نی پھیر دیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں