آئی جی اسلام آباد کی کھلی کچہری، شہریوں کے مسائل سنے

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی نے سینٹرل پولیس آفس اسلام آباد میں اوپن ڈور پالیسی کے تحت کھلی کچہری کا انعقاد کیا۔
آئی جی اسلام آباد نے شہریوں اور پولیس افسران کے مسائل سنے اور ان کے حل کے لئے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی احکامات جاری کیے ،انہوں نے افسران کو ہدایات جاری کیں کہ شہریوں کے مسائل میرٹ پرحل کیے جا ئیں ،کسی بھی شہری کو پولیس سے متعلق کوئی بھی مسئلہ درپیش ہو تو وہ کھلی کچہری میں آسکتا ہے ،میرے دروازے ہمیشہ اپنے شہریوں کے لئے کھلے ہیں، آئی جی اسلام آباد نے شہریوں کی شکایات پرمتعلقہ افسران کو احکامات جاری کرتے ہوئے کہا کہ مقرر کردہ ٹائم فریم میں درخواستوں کو میرٹ پر حل کر کے رپورٹ سینٹرل پولیس آفس بھجوائیں،انہوں نے تمام ایس ڈی پی او ز اور ایس ایچ اوز کو ہدایات دیں کہ وہ اپنے دفاتر میں مقررہ کئے گئے ٹائم کی پابندی کریں اور مقرر کردہ ٹائم پر شہریوں سے ملاقات کریں۔