نو شہرہ ،ڈاکو ٹرک ڈرائیور سے ڈیڑھ لاکھ روپے لوٹ کر فرار

نوشہرہ (نمائندہ دنیا) ا مان گڑھ پٹرول پمپ کے سامنے دن دیہاڑے کار سوار ڈا کوؤں نے ٹرک ڈرائیو ر سے لاکھوں روپے لوٹ لیے۔۔
،دس ویلرٹرک کے ڈرائیور عامرخان کے مطابق وہ ڈیزل بھرانے کے لیے کھڑا تھا کہ VXRمیں سوار چار مسلح ڈا کوؤں نے گن پوائنٹ پر ایک لاکھ 48ہزار روپے چھین لیے اور فرار ہو گئے ۔