بہترین صفا ئی ،سی ڈی اے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا اعلان

بہترین صفا ئی ،سی ڈی اے ملازمین کو اعزازیہ دینے کا اعلان

اسلام آباد(خصوصی رپورٹر)عیدالاضحی کے موقع پرسی ڈی اے ملازمین کی طرف سے آلائشوں کی منتقلی اورشہرکی۔۔

 صفائی وستھرائی کے بہترین انتظامات کرنے پر ان کے اعزاز میں کنونشن سینٹر میں استقبالیہ تقریب کا اہتمام کیا گیا جس میں وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی،چیئرمین سی ڈی اے وچیف کمشنرچودھری محمد علی رندھاوا،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی ،سی ڈی اے مزدور یونین کے جنرل سیکرٹری چودھری محمد یٰسین سمیت دیگرافسران و ملازمین نے کثیر تعدادمیں شرکت کی ، وزیر داخلہ اور چیئرمین سی ڈی اے نے عیدالاضحی کے موقع پر ڈیوٹی کرنے والے ملازمین کے لیے ایک بنیادی تنخواہ اور ٹھیکیدارکے ساتھ کنٹریکٹ پر کام کرنے والے ملازمین کو پندرہ ہزارروپے بطوراعزازیہ دینے کا اعلان کیا ۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں