سو فیصد مہنگا ئی کرکے تنخواہ میں10 فیصد اضافہ مذاق،پاکستان عوامی تحریک

اسلام آباد (اپنے رپورٹرسے ) پاکستان عوامی تحریک کے سیکرٹری جنرل خرم نواز گنڈاپور نے کہا ہے کہ سو فیصدمہنگائی کر کے۔۔
تنخواہ میں دس فیصد اضافہ کرنا مذاق ہے، 8ہزار ارب روپے سالانہ سود کی مد میں ادا کرنے والا ملک روایتی بیان بازی سے کبھی پائوں پر کھڑا نہیں ہو سکتا۔ وزیراعظم ،سپیکر، وزرائے اعلیٰ ،وزرا اور بیوروکریٹس کی تنخواہیں بے شک ڈبل کر دی جائیں مگر ان سے مفت گھر، مفت بجلی، مفت پٹرول، مفت گاڑیوں کی سہولت واپس لے لی جائے ۔