آ ئی ایم ایف کا دیا مسودہ پڑھ کر سنایا گیا ،امیر جماعت اسلامی پنجاب

 آ ئی ایم ایف کا دیا مسودہ پڑھ کر سنایا گیا ،امیر جماعت اسلامی پنجاب

اسلام آباد(اپنے رپورٹرسے ) امیر جماعت اسلامی پنجاب ڈاکٹر طارق سلیم نے وفاقی بجٹ پر ردعمل دیتے ہو ئے کہا ہے۔۔

 کہ وفاقی وزیر خزانہ نے بجٹ کے نام پر آئی ایم ایف کا دیا گیا مسودہ قوم کو پڑھ کر سنا دیا ہے ،جبکہ وفاقی بجٹ میں غر یب،متوسط اور کاروباری طبقے پر280ارب روپے سے زائد ٹیکسوں کا پہاڑ لاد دیا گیا ہے ،اتنے برُے معاشی حالات میں بھی مراعات یافتہ طبقے ارکان پارلیمنٹ ،سپیکر اور چیئرمین سینیٹ نے اپنی تنخواہ 6 گنا بڑھا لی ہے جبکہ سرکاری ملازمین کی تنخواہوں میں دس فیصد اضافہ کیا گیا جو کہ ظلم کے مترادف ہے ، پٹرولیم لیوی 100 روپے سے تجاوزکرگئی ہے ، چودہ ہزار ارب سے زائد کے ٹیکس ہدف کو حاصل کرنے کی کوشش سے معیشت مزید کمزور ہو جا ئے گی۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں