ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کی ممبر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات

 ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر کی ممبر یورپی پارلیمنٹ سے ملاقات

اسلام آباد (دنیا رپورٹ ) ای یو پاک فرینڈ شپ فیڈریشن یورپ کے چیئرمین ڈاکٹر پرویز اقبال لوہسر (تمغہ خدمت) نے۔۔

 یورپی پارلیمنٹ اور وفد برائے جنوبی ایشیا کے ممبر Tomas ZDECKOVSKY سے ملاقات کی۔ ڈاکٹر لوہسر نے پاکستان اور بھارت کے درمیان جنگ کے بعد کی صورتحال کا ایک جامع جائزہ پیش کیا، خاص طور پر 7 مئی 2025 کو بھارتی جارحیت کے جواب میں پاکستان کی جانب سے عام شہری آبادی کو بھارتی جارحیت سے روکنے کے لیے استعمال کی گئی مثبت فوجی حکمت عملیوں پر بریفنگ دی، پاکستان کے حوالے سے جاری غلط فہمیوں کا ازالہ کیا اور حالیہ واقعات کی وجہ سے عالمی برادری کے اندر مسئلہ کشمیر کے بارے میں بات چیت کی بحالی پر روشنی ڈالی۔ZDECKOVSKY نے صورتحال سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے ذمہ دارانہ اقدامات کی تعریف کی اور بھارت کے مقابلے میں پاکستان کو ایک ذمہ دار جوہری ریاست کے طور پر تسلیم کیا ۔انہوں نے کہا کہ پاکستان کی جی ایس پی پلس کی حیثیت برقرارر ہے گی اور مناسب وقت میں مزید توسیع پر غور کیا جائے گا۔

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں