تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث گروہ کا رکن گرفتار

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) تھانہ کوہسار پولیس نے تجارتی مراکز میں چوری کی وارداتوں میں ملوث منظم گروہ کا اہم رکن گرفتار کرلیا۔
گرفتار ملزم کے قبضہ سے مسروقہ نقدی برآمد کی گئی ہے، گرفتار ملزم کی شناخت کامران مسیح کے نام سے ہوئی، گرفتار ملزم کے خلاف تھانہ کوہسار میں مقدمہ درج کرلیا گیا۔