ناقص کارکردگی:چار تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) اسلام آباد کے چار تھانوں کے ایس ایچ اوز معطل، ریسکیو 15 کلوز کر دیا گیا، 6 تھانوں میں نئے ایس ایچ اوز تعینات کیے گئے ہیں۔
مردوں کے تھانے میں پہلی بار خاتون سب انسپکٹر مصباح شہباز کو ایس ایچ او پھلگراں تعینات کیا گیا ہے۔ پولیس ترجمان کے مطابق ڈی آئی جی اسلام آباد جواد طارق کی جانب سے تعیناتی کے احکامات جاری کیے گئے ہیں، عالمگیر خان ایس ایچ او کورال، زاہد حسین تھانہ نیلور، شاہنواز ڈوگر ایس ایچ او تھانہ شمس کالونی اور بسرین اختر تھانہ ویمن کی انچارج ہوں گی۔ ڈی آئی جی جواد طارق نے کہا ناقص کارکردگی اور جرائم کے انسداد میں ناکامی پر تھانہ کورال، تھانہ پھلگراں، تھانہ شمس کالونی اور تھانہ لوہی بھیر کے ایس ایچ اوز کو معطل کر کے ریسکیو 15کلوز کر دیا گیا ہے۔