گھریلو تنازع پر بھائی نے سگا بھائی فائرنگ سے قتل کر دیا

حسن ابدال (نمائندہ دنیا) گھریلو تنازع پر بھائی نے فائرنگ کر کے اپنے ایک بھائی کو موت کے گھاٹ اتار دیا، دوسرا شدید زخمی ہو گیا۔
بابر نے اپنے حقیقی بھائیوں پر فائر کھول دیا، زخمی اقبال کو ٹی ایچ کیو ہسپتال منتقل کر دیا گیا جبکہ رضوان موقع پر ہی دم توڑ گیا۔ تھانہ صدر حسن ابدال پولیس نے ملزم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا۔