عبدالرحمن عاصی ورکرز فیڈریشن کے مرکزی چیئرمین منتخب

اسلام آباد (اپنے رپورٹر سے) پاکستان ورکرز فیڈریشن کی نیشنل جنرل کونسل کا اجلاس نسیم راؤ کی زیر صدارت ہوا جس میں فیڈریشن کا انتخاب عمل میں لایا گیا۔۔۔
تمام نیشنل جنرل کونسل کے ممبران نے اسد محمود کو مرکزی جنرل سیکرٹری، عبدالرحمن عاصی کو مرکزی چیئرمین اور شوکت علی انجم کو مرکزی صدر بلامقابلہ منتخب کیا۔ اجلاس میں پاکستان ورکرز فیڈریشن کی ملحقہ یونینز کے نمائندگان اور ریجنل عہدیداران نے شرکت کی، قومی صنعتی تعلقات کمیشن، ایف ای ایس، ایس ڈی پی آئی، ہیومن رائٹس کمیشن آف پاکستان بھی شریک ہوئے۔ پاکستان ورکرز فیڈریشن ناردرن پنجاب کے جنرل سیکرٹری چودھری یٰسین نے کہا حالیہ بجٹ میں ملازمین کو بالکل نظر انداز کیا گیا ہے، کم ازکم اجرت اور ای او بی آئی پنشن میں اضافے کی کوئی تجویز پیش نہیں کی گئی جس سے مزدوروں میں سخت بے چینی ہے۔