او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں تیل گیس کی اہم دریافت کا اعلان

او جی ڈی سی ایل کا سندھ میں تیل  گیس کی اہم دریافت کا اعلان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) آئل اینڈ گیس ڈویلپمنٹ کمپنی لمیٹڈ نے صوبہ سندھ کے ضلع خیرپور میں واقع فاقر-1کنویں سے تیل اور گیس کی اہم دریافت کا اعلان کیا ہے۔

او جی ڈی سی ایل بطور آپریٹر 95فیصد جبکہ گورنمنٹ ہولڈنگز (پرائیویٹ) لمیٹڈ 5فیصدکی شراکت دار ہے ۔ کنویں سے 55بیرل یومیہ خام تیل اور 64لاکھ مکعب فٹ یومیہ گیس کی پیداوار حاصل ہو رہی ہے۔ یہ دریافت بترسیم ایکسپلوریشن لائسنس کیلئے ایک اہم سنگِ میل ثابت ہوئی اور لوئر گورو فارمیشن (بیسل اور میسیو سینڈ) کی صلاحیت اجاگر کرتی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں