کمشنر راولپنڈی نواز شریف فلائی اوور، زیر تعمیر جی پی او چوک انڈرپاس کا دورہ، کام کا جائزہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن نے حال ہی میں تعمیر ہونے والے نواز شریف فلائی اوور اور زیر تعمیر جی پی او چوک انڈرپاس کا دورہ کیا اور پیشرفت و جاری تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔
جی پی او چوک و ٹی ایم چوک انڈرپاس حوالے سے بریفنگ میں بتایا گیا کہ فزیکل پراگریس 88فیصد مکمل ہو چکی اور تکمیل کی تاریخ 30جون 2025ہے۔ کمشنر راولپنڈی نے زور دیا کہ تمام متعلقہ محکمے دستیاب وسائل استعمال کر کے منصوبے کی بروقت تکمیل یقینی بنائیں۔