تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں : چیئرمین سی ڈی اے

تجاوزات، غیر قانونی تعمیرات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں : چیئرمین سی ڈی اے

اسلام آباد(اپنے رپورٹر سے)چیئرمین سی ڈی اے، چیف کمشنر اسلام آباد اور ڈی جی سول ڈیفنس محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت اجلاس ہوا جس میں اسلام آباد میں غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف سی ڈی اے کے آپریشن کے بارے میں اب تک کی پیش رفت کا جائزہ لیا گیا۔

چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ بلاتفریق قانون کے مطابق غیر قانونی تعمیرات اور تجاوزات کے خلاف کارروائیاں جاری رکھی جائیں تاکہ سی ڈی اے تمام ترقیاتی منصوبے بروقت مکمل کر سکے۔ چیئرمین سی ڈی اے نے ہدایت کی کہ شہریوں کی رہائشی ضروریات کو پورا کرنا ادارے کی اولین ترجیحات میں شامل ہے جس کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جائیں۔ انہوں نے پلاننگ ونگ کو اس سلسلہ میں مناسب منصوبہ بندی کرنے کی ہدایت کی۔ شہریوں کو پانی کی فراہمی یقینی بنانے کیلئے اقدامات اٹھانے، نالوں کی صفائی اور نکاسی آب کا نظام مزید بہتر بنانے اور مانیٹرنگ کا نظام مزید موثر بنانے کی ہدایت کی گئی۔ مختلف سیکٹرز میں کمرشل سینٹرز اور اپارٹمنٹ کی تعمیر کے حوالے سے پلاننگ ونگ کو مناسب منصوبہ بندی خصوصاً سیکٹرز کے مراکز میں تعمیر کرنے کی ہدایت کی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں