کانسٹیبل سجاد حسین شہید پر فائرنگ کرنیوالا ایک اور ڈاکو ہلاک

راولپنڈی (خبرنگار) گزشتہ روز پولیس کانسٹیبل سید سجاد حسین شہید پر فائرنگ میں ملوث ایک اور ڈاکو پولیس پر فائرنگ کے۔۔
دوران ہلاک ہو گیا، صدر واہ کے علاقہ میں خطرناک ڈکیتوں نے رات گئے سی سی ڈی اور صدر واہ پولیس پارٹی پر فائرنگ کی جس کے دوران ایک ڈاکو ہلاک اور ایک فرارہونے میں کامیاب ہو گیا، ہلاک ہونیوالے ڈاکو سے اسلحہ اور ٹیکسلا کے علاقے سے کچھ دن قبل گن پوائنٹ پرچھینا گیا موٹرسائیکل برآمد ہوا ہے، فائرنگ کے دوران ایک فائر کانسٹیبل مختیار حیدر کو چھاتی پر لگا جو بلٹ پروف جیکٹ کے وجہ سے محفوظ رہے، ہلاک ڈاکو کی شناخت قدرت اللہ کے نام سے ہوئی جو افغان شہریت رکھتا تھا، ہلاک ڈاکو سنگین مقدمات سمیت ڈکیتی کی بیسیوں وارداتوں میں ریکارڈ یافتہ و مطلوب تھا۔