زندگی بچانے والی دوا کی غلط تشہیر پر کمپنی کو 20لاکھ جرمانہ

زندگی بچانے والی دوا کی غلط تشہیر پر کمپنی کو 20لاکھ جرمانہ

اسلام آباد (دنیارپورٹ) کمپٹیشن کمیشن آف پاکستان کے ایک اہم فیصلے کو برقرار رکھتے ہوئے کمپٹیشن اپیلٹ ٹربیونل نے ۔۔

ایک دوا ساز کمپنی کی جانب سے گردوں کے مریضوں کیلئے استعمال ہونے والی اہم دوا کی گمراہ کن تشہیر پر عائد سزا کو جائز قرار دیتے ہوئے کمیشن کے فیصلہ کو برقرار رکھنے کا حکم دیا ہے۔ ٹربیونل نے فارماسیوٹیکل کمپنی، 3Nلائف میڈ کی اپیل خارج کرتے ہوئے کمپٹیشن کمیشن کے الزامات اور جرمانے کو برقرار رکھنے کا حکم دیا تاہم کمپنی کی درخواست پر جرمانہ کم کر کے 20لاکھ روپے کر دیا اور جرمانہ دس دن کے اندر جمع کرانے کا حکم دیا ہے۔ کمپٹیشن کمیشن نے ایک دوسری فارماسیوٹیکل کمپنی رینا کون فارما لمیٹڈ کی شکایت پر انکوائری کی تھی۔ شکایت میں الزام لگایا گیا تھا کہ 3Nلائف میڈ کمپنی، بین الاقوامی سٹینڈرڈز کی جعلی سندیں استعمال کرکے گردوں کے مریضوں کیلئے دوا، ہیمو ڈائلیسس کنسنٹریٹ فروخت کر رہی ہے جو گردوں کے فیل مریضوں کیلئے زندگی بچانے والی دوا تصور کی جاتی ہے۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں