ڈی آئی جی کی زیرصدارت محرم میں سکیورٹی بارے اجلاس

ڈی آئی جی کی زیرصدارت محرم میں سکیورٹی بارے اجلاس

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد محمد جواد طارق کی زیرصدارت جرائم کے انسداد اور۔۔۔

 محرم الحرام کے حوالے سے اعلیٰ سطح کا اجلاس منعقد ہوا، اس موقع پر ڈی آئی جی نے تمام افسران کو ہدایت کی کہ شہر کی سکیورٹی کو مزید بہتر بنانے کے ساتھ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کریک ڈاؤن کیا جائے، تمام افسران سنگین جرائم میں ملوث اشتہاریوں اور سابقہ ریکارڈ یافتہ مجرمان کی گرفتاری کو یقینی بنائیں، پیٹرولنگ کو مزید موثر اور بامقصد بنائیں، ہر افسر فیلڈ میں نظر آئے، اسلحہ کی نمائش، ہوائی فائرنگ اور منشیات فروشی میں ملوث ملزمان کے خلاف مزید قانونی کارروائیاں کی جائیں، تمام افسران محرم الحرام کے دوران بھرپور سکیورٹی انتظامات کو یقینی بنانے کیلئے امام بارگاہوں کے منتظمین سے ملاقات کریں، محرم الحرام کے مقدس ایام میں مجالس اور عزداروں کے جلوسوں کو بھرپور تحفظ فراہم کر نے کیلئے ٹھوس اقدامات کریں۔ 

 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں