ایران پر اسرائیل کے حملے کی مذمت کرتے ہیں:عبدالعلیم خان

اسلام آباد (دنیا رپورٹ) صدر استحکام پاکستان پارٹی اور وفاقی وزیر مواصلات عبدالعلیم خان نے کہا ہے کہ ایران پر اسرائیل کے بلاجواز اور۔۔
وحشیانہ حملے کی سخت مذمت کرتے ہیں، حملہ ایران کی خود مختاری اور عالمی قوانین کی سنگین خلاف ورزی ہے جس سے خطے میں امن کو سنگین خطرات لاحق ہوگئے ہیں۔ وفاقی وزیر نے ایکس پر جاری اپنے بیان میں ایران کی حما یت میں کہا کہ پاکستانی قوم ایرانی عوام کے ساتھ مکمل اظہار یکجہتی کرتی ہے، معصوم جانوں کا ضیاع اور ایرانی املاک کا نقصان انتہائی افسوسناک اور اسرائیل کی بربریت اور یکطرفہ کارروائی لائق تشویش ہے۔ ایسی مذموم حرکتوں سے غزہ اور فلسطین سے ہرگز توجہ نہیں ہٹائی جاسکتی، عالمی قوتوں کو چاہیے کہ وہ اپنا مثبت کردار ادا کریں اور اسرائیل کو خطے میں حالات کشیدہ کرنے اور جنگ جاری رکھنے سے روکیں۔