تمام اضلاع بیوٹیفکیشن سکیمز کا پی سی ون جلد جمع کرائیں، کمشنر
راولپنڈی (نیوز رپورٹر) کمشنر راولپنڈی ڈویژن انجینئر عامر خٹک کی زیر صدارت ڈویژنل کوآرڈینیشن کمیٹی کا اجلاس منعقد ہوا۔۔۔
انہوں نے ہدایت کی کہ تمام اضلاع اپنی بیوٹیفکیشن سکیمز کا PC-1آئندہ دو دنوں میں جمع کروائیں تاکہ مطلوبہ کارروائی مکمل کرنے کے بعد ان پر عملدرآمد شروع کیا جاسکے، بورڈ آف ریونیو کی جانب سے واٹر ریٹس کی پینڈنسی کو جلداز جلد کلیئر کیا جائے، ڈپٹی کمشنرز اپنے بس سٹینڈز کا دورہ کریں اور وہاں دی جانے والی سہولیات کا جائزہ لیں، ہائی کورٹ کے احکامات کے نتیجے میں 2019سے اب تک کی جانے والی شجرکاری کی جائزہ رپورٹ مرتب کی جائے۔ انہوں نے کہا کہ ہر شہری کو شجرکاری مہم میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینا چاہیے۔