اسلام آباد، 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) 7 اشتہاریوں سمیت 25 جرائم پیشہ افراد گرفتار، 4662 گرام ہیروئن، 120 گرام آئس، 8 پستول، چار موٹرسائیکل اور 2 خنجر برآمد۔۔۔
کارروائیاں تھانہ گولڑہ، سمبل، ترنول، شمس کالونی، کھنہ، کرپا، ہمک، لوہی بھیر، شہزاد ٹاؤن، سہالہ اور بنی گالا کے علاقوں میں کی گئیں۔ پولیس ٹیموں نے کیں۔ سہالہ پولیس نے بائیک لفٹر کو گرفتار کرکے 4مسروقہ موٹرسائیکل اور پرزہ جات برآمد کیے، گرفتار ملزم کی شناخت نصراللہ کے نام سے ہوئی ہے جس کے خلاف متعدد مقدمات درج ہیں۔