اوگی، کار لفٹر گروہ گرفتار، گاڑی، اسلحہ اور تاوان کی رقم برآمد

اوگی، کار لفٹر گروہ گرفتار، گاڑی، اسلحہ اور تاوان کی رقم برآمد

اوگی (نمائندہ دنیا) اوگی پولیس نے کار لفٹر گروہ کو گرفتار کر کے چھینی گئی کار، واردات میں استعمال ہونے والا موٹرسائیکل، اسلحہ، تاوان کی رقم برآمد کر لی، ملزمان کا تعلق بنوں سے بتایا گیا ہے۔

ڈی ایس پی سرکل اوگی وحید خان نے پریس کانفرنس میں بتایا کہ 25مئی کو پشاور سے تین نامعلوم سید شہباز حیدر سکنہ اسلام آباد کی ٹیوٹا اٹلس کار بکنگ کے بہانے اوگی لائے جہاں انکے دیگر دو ساتھی بھی موجود تھے، انہوں نے اسلحہ کے زور پر ڈرائیورسے گاڑی کی چابیاں، رقم، موبائل فونز چھینے اور ملزم نبی الرحمان اور آفاق و دیگر ڈرائیور کو قریبی جنگل لے گئے اور جان سے مارنے کی کوشش کی، بعدازاں تاوان پر ڈرائیور کو زندہ چھوڑنے پر راضی ہوئے، ڈرائیور نے اپنے والد سے رابطہ کرکے ایک لاکھ روپے منگوائے، رقم لے کر ملزموں نے ڈرائیورکو رات گئے اوگی اڈا کے پاس چھوڑ دیا، ڈرائیور نے 30مئی کو رپورٹ درج کرائی، پولیس نے مدینہ کالونی ملوکڑہ میں چھاپہ مارا اور دو ملزم گرفتار کر لیے جن کی نشاندہی پر عامر اور وقاص کو بھی دھر لیا گیا اور انکی نشاند ہی پرگاڑی برآمد کر لی گئی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں