تلہ گنگ میں تیز رفتار ٹرالر الٹنے سے 3 افراد جاں بحق

تلہ گنگ (نمائندہ دنیا) بائیس ویلر ٹرالر اوور سپیڈ ہونے کی وجہ سے بے قابو ہو کر الٹ گیا جس کے نتیجے میں تین افراد جاں بحق ہو گئے۔
حادثہ سرکال کسر چکوال کے قریب پیش آیا، اطلاع ملتے ہی ریسکیو 1122کے اہلکاروں نے ٹرالر کے اندر پھنسے 3افراد میں سے دو کو نکال لیا تاہم بدقسمتی سے 32سالہ جہانزیب نذیر ساکن تلہ گنگ اور 32سالہ سید مہران حسین شاہ ساکن دھرابی شدید زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گئے۔ ایک لاش ریسکیو 1122اور پولیس نے ٹرالر کی باڈی کاٹ کر باہر نکالی جس کی شناخت حمزہ ولد فتح الٰہی سکنہ تھوہا محرم خان تلہ گنگ کے نام سے ہوئی، ٹرالر چکوال سے براستہ چک بیلی خان روڈ سے راولپنڈی جا رہا تھا اور ٹرالر میں گندم لوڈ تھی۔