سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم

سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم

راولپنڈی (خبرنگار) چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی بینش فاطمہ نے سٹی ٹریفک پولیس راولپنڈی کے فیلڈ ٹریفک سٹاف کو باڈی کیمرے فراہم کر دیئے۔

 اس موقع پر سی ٹی او کا کہنا تھا کہ اس اقدام کا مقصد ٹریفک سٹاف کے رویے کی نگرانی کرنا، عوام کے ساتھ مثبت اور خوش اخلاق رویہ اپنانا اور قانون کے مطابق ڈیوٹی انجام دینا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ باڈی کیم سے نہ صرف اہلکاروں کی سرگرمیوں اور ان کے رویے کی مانیٹرنگ کی جاسکے گی بلکہ شہریوں کی سڑک پر ہونے والی ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کو بھی ریکارڈ کیا جائے گا۔ سی ٹی او بینش فاطمہ نے مزید بتایا کہ عوام کی جان و مال کا تحفظ ہماری اولین ترجیح ہے، اس سلسلے میں کسی قسم کی کوتاہی بر داشت نہیں کی جائے گی۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں