اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، مشال ملک

اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، مشال ملک

اسلام آباد (آن لائن) حریت رہنما مشال ملک نے کہا ہے کہ اسرائیلی جارحیت عالمی امن و استحکام کیلئے خطرہ ہے، مسائل کا حل جنگ نہیں، صرف مذاکرات اور سفارت کاری ہے۔

ایران پر اسرائیلی حملے پر شدید ردعمل میں مشال ملک نے اسرائیل کی ایران پر حملے کی شدید مذمت کی اور کہا کہ عالمی برادری فوری مداخلت کر کے کشیدگی کم کرے۔ انہوں نے کہا کہ مشرقِ وسطیٰ کی کشیدگی پوری دنیا کو متاثر کر سکتی ہے، اقوامِ متحدہ اور طاقتور ممالک مؤثر کردار ادا کریں، پائیدار امن کیلئے انصاف اور انسانی حقوق کا تحفظ لازم ہے، جارحیت بند کیے بغیر حقیقی امن ممکن نہیں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں