پی ٹی اے کی گجرات میں کارروائیاں 45 ٹیمپرڈ موبائل فونز برآمد

اسلام آباد(نیوز رپورٹر)پی ٹی اے اور نیشنل سائبر کرائم انویسٹی گیشن ایجنسی نے مشترکہ طور پر گجرات میں غیر قانونی طور پر کلون اور آئی ایم ای آئی ٹیمپرڈ موبائل فونز کی فروخت کے خلاف چھاپوں کے دوران مجموعی طور پر 45 موبائل فونز برآمد کیے۔
پہلا چھاپہ گلزارِ مدینہ روڈ پر مارا گیا جس میں 12 موبائل فون برآمد کر کے 2افراد کو گرفتار کیا گیا۔ دوسرا چھاپہ زیب سپر مارکیٹ میں مارا گیا جس میں 13 موبائل فونز قبضے میں لے کر ایک شخص کو گرفتار کیا گیا۔ تیسرا چھاپہ کشمیر پلازہ میں مارا گیا جہاں 20 موبائل فونز قبضے میں لے کر تین افراد کو حراست میں لیا گیا۔ برآمد شدہ موبائل فونز میں مختلف گوگل پکسل اور ون پلس ماڈلز شامل تھے، ملزموں کیخلاف مقدمات درج کرا دئیے گئے۔