مخالفین کی فائرنگ ، 23 سالہ نوجوان قتل

مخالفین کی فائرنگ ، 23  سالہ نوجوان قتل

خانقاہ ڈوگراں (نامہ نگار) نواحی گاؤں چنیانوالی میں مخالفین کی فائرنگ سے 23 سالہ نوجوان قتل ہو گیا، پولیس نے موقع پر پہنچ کر لاش قبضہ میں لے کر تفتیش شروع کردی ہے۔

 رانا وقاص گروپ اور رانا جبار گروپ کی کافی عرصہ سے دشمنی چلی آرہی تھی، رانا وقاص کا چھوٹا بھائی رانا انیس گھر کے ساتھ والی دکان پر سودا سلف لینے گیا تو گھات لگائے اس کے مخالفین نے اندھا دھند فائرنگ کر دی، جس سے رانا انیس موقع پر ہی دم توڑگیا۔پولیس اطلاع ملتے ہی جائے وقوعہ پر پہنچ گئی،ذرائع کے مطابق رانا وقاص گروپ نے رانا جبار گروپ کا بندہ قتل کیا ہوا ہے جس کا بدلہ لینے کے لئے نوجوان کونشانہ بنایاگیا۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں