آر سی سی آ ئی کا فنانس بل کی دفعہ 37پر شدید تحفظات کا اظہار

راولپنڈی (خصوصی نامہ نگار) راولپنڈی چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری نے فنانس بل 2025-26کی مجوزہ دفعہ 37AAپر شدید تحفظات کا اظہار کیا ہے جو فیڈرل بورڈ آف ریونیو کے افسران کو گرفتاری اور قانونی کارروائی کے وسیع اختیارات دیتی ہے۔
سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کی میزبانی میں مشترکہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے صدر عثمان شوکت نے کہا ہم دفعہ 37AAکو فوری طور پر واپس لینے کا مطالبہ کرتے ہیں، اگر حکومت نے 20جون تک مثبت ردعمل نہ دیا تو احتجاج کیا جائیگا اور ٹیکس ریٹرنز کی فائلنگ کا مکمل بائیکاٹ بھی کیا جائیگا۔