اسلام آباد سے 6اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد سے 6اشتہاریوں سمیت 24جرائم پیشہ افراد گرفتار

اسلام آباد (خصوصی رپورٹر) اسلام آباد پولیس نے سنگین جرائم میں ملوث 6اشتہاری مجرموں سمیت 24جرائم پیشہ افراد کو گرفتار کر کے ان کے قبضہ سے 4835گرام ہیروئن، 230گرام آئس، 5بوتل شراب، 6پستول، ایک رائفل، ایک خنجر، نقدی، قیمتی موبائل فونزاور لیپ ٹاپ برآمد کر لیے۔

کارروائیاں تھانہ سیکرٹریٹ، تھانہ شالیمار، تھانہ سمبل، تھانہ سنگجانی، تھانہ شمسں کالونی، تھانہ کھنہ، تھانہ ہمک اور تھانہ پھلگراں پولیس ٹیموں نے کیں، پولیس تھانہ ہمک نے ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث دو رکنی گینگ گرفتار کیا جن کی شناخت محمد اسرار اور سبحان اقبال کے ناموں سے ہوئی ہے، ابتدائی تفتیش کے دوران ملزمان نے متعدد راہزنی اور ڈکیتی کی وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے، ملزمان اسلحہ کی نوک پر راہگیروں اور د کانداروں کو لوٹتے تھے۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں