مساجد کی تعمیر کا اجر عظیم ہے ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) مساجد بنانے کا اجر عظیمِ، اللہ اور اسکے رسول کا پسندیدہ کام ہے۔
ان خیالات کا اظہار ممبر کینٹ بورڈ حاجی ظفر اقبال نے یہاں قائداعظم کالونی میں زیر تعمیر جامع مسجد اقبال و مدرسہ مختارالعلوم کے لینٹر ڈالنے کے موقع پر منعقدہ دعائیہ تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کیا، انہوں نے کہا ہے ان شااللہ یہ مسجد اور مدرسہ اس علاقے میں دین حق کی روشنی پھیلانے میں اپنا احسن کردار ادا کرے گا۔