گلشن میر زمان کالونی ٹینچ بھاٹہ کے رہائشی گندہ پانی پینے پر مجبور

گلشن میر زمان کالونی ٹینچ بھاٹہ کے رہائشی گندہ پانی پینے پر مجبور

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) گلشن میر زمان کالونی ٹینچ بھاٹہ کے رہائشی گندہ پانی پینے پرمجبور ہیں، علاقے میں بچے بوڑھے اور جوان خارش اور پیٹ کے امراض میں مبتلا ہونے لگے، واٹرسپلائی لائنوں میں گندے نالے کا پانی شامل ہوکر عوام کو سپلائی ہو رہا ہے۔

مکینوں نے ممبر قومی اسمبلی ملک ابرار احمد، ممبر صوبائی اسمبلی ملک منصور افسر، ممبر کینٹ بورڈ رشید احمد خان سٹیشن کمانڈر سے فوری نوٹس لینے کا مطالبہ کیا ہے۔ گلشن میر زمان کالونی کے رہائشیوں مرزا نذیر، حبیب اللہ خان نیازی، صوفی شاہد، ملک وسیم، ابوبکر فیصل، یاسر عاصم، فرمان روح اللہ، محمد شفیع، سہیل، عبدالرحیم، ظہیرالدین، زاہد خان، محمد اظہر علوی، فیاض وارثی ودیگرنے کہا مسئلے کے حل کیلئے درخواستیں بھی دیں مگر کوئی ایکشن نہیں لیا گیا، متعلقہ حکام داد رسی کریں۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں