پی پی راولپنڈی منقسم، صدر زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

پی پی راولپنڈی منقسم، صدر زرداری سے نوٹس لینے کا مطالبہ

راولپنڈی (نیوز رپورٹر، خبرنگار) پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ورکرز نے مرکزی قیادت اور ورکروں کے درمیان فاصلے بڑھنے، دھڑے بندی اور ورکروں کو مسلسل نظر انداز کرنے پر سخت تشویش کا اظہار کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری، بلاول بھٹو زرداری اور فریال تالپور سے نوٹس لینے کا مطالبہ کر دیا۔

کارکنوں نے ملک عامر فدا پراچہ پر تنقید کرتے ہوئے کہاکہ وہ راولپنڈی میں پیپلزپارٹی کے ورکرز کو تقسیم کرنے کے ذمہ دار ہیں، انہوں نے اپنے قریبی عزیزوں کی صدرمملکت سے ورکرز بنا کر ملاقات کرائی جس پر ورکروں میں سخت تشویش پائی جارہی ہے۔ ورکروں نے تحفظات دور نہ ہونے پر گورنر انیکسی راولپنڈی کے سامنے علامتی بھوک ہڑتالی کیمپ لگانے اور زرداری ہاؤس اسلام آباد کے باہر احتجاج کا اعلان کر دیا۔ گزشتہ روز پاکستان پیپلزپارٹی راولپنڈی کے ورکروں کا احتجاجی اجلاس ہوا جس میں بنارس چودھری، توقیر عباسی، ناصر میر، ملک قاسم، ادریس عثمان ستی، راجہ ظہیر، ذیشان مہدی، مجاہد خان، سعید اختر پپا، شہزاد بٹ، ملک انعام شفیق جدون، ملک ندیم، عمران خان، راجہ شوکت، جہانگیر بٹ، میاں الطاف بٹ، گل ناز بادشاہ، سعدیہ عباسی، شازیہ بتول، سعیدہ بی بی، راجہ مجید جاوید خان، راجہ پرویز، طارق وحید بٹ، پرویز راجہ، رؤف چودھری، طاہر اکرام، انور خان جدون، محمد شاہد، عبدالرحمن توکلی سمیت سینکڑوں افراد نے شرکت کی۔ 

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں