جوڑیاں، پوٹھوہار ٹاؤن روات ہسپتال کی تکمیل کیلئے فنڈز منظور

جوڑیاں، پوٹھوہار ٹاؤن روات ہسپتال کی تکمیل کیلئے فنڈز منظور

راولپنڈی (نیوز رپورٹر) جوڑیاں اور پوٹھوہار ٹاؤن روات ہسپتال کی تکمیل کیلئے فنڈز منظور ہو گئے، جوڑیاں ہسپتال کیلئے 21کروڑ اور پوٹھوار ٹاؤن روات ہسپتال کیلئے 11کروڑ کے تمام بقایا فنڈز منظور ہو گئے۔

خواجہ کارپوریشن تا گورکھپور اڈیالہ روڈ کے بقایا کام کی تکمیل کیلئے مزید 45کروڑ کی منظوری دے دی گئی۔ گورکھپور سے خصالہ خورد تک دو رویہ سڑک کیلئے 2ارب 30کروڑ، تلسہ موڑ اڈیالہ روڈ انڈر پاس کیلئے 1ارب 70کروڑ منظور کروا لیے گئے۔ ان خیالات کا اظہار ممبر قومی اسمبلی و چیئرمین ڈسٹرکٹ کو آرڈینیشن کمیٹی راولپنڈی انجینئر قمرالاسلام راجہ نے رواں سال کے منصوبوں کی منظوری کی تفصیلات جاری کرتے ہوئے کیا۔ انہوں نے کہا کہ NA 53میں ترقیاتی منصوبوں کا جال بچھایا جائیگا، گورکھپور سے خصالہ خورد تک دو رویہ سڑک کیلئے دو ارب تیس کروڑ اور اسی طرح علاقہ اڈیالہ روڈ و علاقہ چونترہ و تراہیہ وغیرہ کی آبادیوں کے راولپنڈی تک سفر کا دورانیہ مزید کم کرنے کیلئے ساڑھے تین ارب کے خواجہ کارپوریشن فلائی اوور کے بعد ایک ارب ستر کروڑ روپے کی لاگت سے تلسہ موڑ اڈیالہ روڈ انڈر پاس کی منظوری ہو گئی ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں