کامسٹیک اور ڈبلیو یو اے سی ڈی کے درمیان تعاون کا معاہدہ

کامسٹیک اور ڈبلیو یو اے سی ڈی کے درمیان تعاون کا معاہدہ

اسلام آباد (نامہ نگار) پاکستان میں اسلامی تعاون تنظیم کی وزارتی قائمہ کمیٹی برائے سائنسی و تکنیکی تعاون (کامسٹیک) اور عالمی جامعات کی تنظیم برائے ترقیِ معاشرہ (ڈبلیو یو اے سی ڈی) کے درمیان سائنس، ٹیکنالوجی اور اعلیٰ تعلیم کے شعبوں میں تعاون کے فروغ کیلئے ایک معاہدہ پر دستخط کیے گئے۔

 تقریب انڈونیشیا کی معروف ایئر لانگا یونیورسٹی میں منعقد ہوئی۔ کامسٹیک کی جانب سے کوآرڈینیٹر جنرل پروفیسر ڈاکٹر محمد اقبال چودھری جبکہ ڈبلیو یو اے سی ڈی کی جانب سے پروفیسر ڈاکٹر محمد ناصح ریکٹر ایئر لانگا یونیورسٹی و صدر ڈبلیو یو اے سی ڈی نے دستخط کیے۔ اس معاہدے کا مقصد او آئی سی کے رکن ممالک کے درمیان تحقیقی روابط، علمی تبادلے اور جدید سائنسی شعبہ جات میں اشتراک کو فروغ دینا ہے۔اس موقع پر کامسٹیک نے ڈبلیو یو اے سی ڈی کے اگلے سالانہ اجلاس کو اسلام آباد میں منعقد کرنے کی پیشکش کی جسے تنظیم کی قیادت نے خوش دلی سے قبول کیا ہے۔

روزنامہ دنیا ایپ انسٹال کریں