سیکرٹری ہا ؤسنگ کا دورہ پی ایچ اے ، راولپنڈی بیو ٹیفکیشن پلان پر گفتگو
راولپنڈی(نیوزرپورٹر)سیکرٹری ہاؤسنگ اینڈ پبلک ہیلتھ انجینئرنگ ڈیپارٹمنٹ نور الامین مینگل نے پی ایچ اے راولپنڈی آفس کا دورہ کیا۔۔۔
انہوں نے ڈائریکٹر جنرل پی ایچ اے راولپنڈی احمد حسن رانجھا سے ملاقات کی جس میں راولپنڈی بیو ٹیفکیشن پلان پر تبادلہ خیال کیا گیا،ڈی جی پی ایچ اے نے شہر کی خوبصورتی میں اضافے اور عوام کو سرسبز ماحول کی فراہمی کے حوالے سے کئے جانے والے اقدامات اور محکمے کی کامیابیوں کا ایک جامع جائزہ پیش کیا ۔ سیکرٹری ہاؤسنگ نے آر ڈی اے بلڈنگ میں پودا لگا کر شجرکاری مہم میں حصہ لیا اور مری روڈ سمیت پی ایچ اے کی دیگر بیو ٹیفکیشن سائٹس کا دورہ کیا ،اس موقع پر نور الامین مینگل کا کہنا تھا کہ عوام کی سہولت کے لئے تمام محکموں کو ایک ساتھ مل کر کام کرنا چاہئے۔انکا مزید کہنا تھا کہ \\\"رین واٹر ہارویسٹنگ\\\" کے عمل کو مزید موثر بنایا جائے ۔